counter easy hit

قومی کرکٹرز کے یو یو ٹیسٹ میں کس کھلاڑی نے میدان مارا ؟جان کر آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

Knowing which player hit the ground in the UU Test of national cricket?

لاہور(ویب ڈیسک )پری سیزن کیمپ میں پہلے دن قومی کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ لیے گئے جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پری سیزن کیمپ کا آغاز کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کے لیکچر کے ساتھ ہوا جس کے بعد فٹنس ٹیسٹ شروع ہوئے۔دو روز تک جاری رہنے والے ٹیسٹس میں کپتان سرفراز احمد سمیت 18 کھلاڑی شریک ہیں۔یویو ٹیسٹ میں ایک بار پھر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا نام ٹاپ پر آیا ہے، ان کا یویو ٹیسٹ میں لیول 19 سے اوپر بتایا جا رہا ہے۔شان مسعود اور اسد شفیق بھی یویو ٹیسٹ میں نمایاں نمبرز لینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں 22 اگست سے کرکٹرز فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔پہلا ہفتہ فٹنس پر فوکس ہو گا، ایک ہفتے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ حسن علی 26، شاداب خان 22 جبکہ اظہر علی 24 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔اوپنر فخر زمان نے بھی کاونٹی کرکٹ کی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کرلیا ہے۔ ٹیسٹ شروع ہوئے۔دو روز تک جاری رہنے والے ٹیسٹس میں کپتان سرفراز احمد سمیت 18 کھلاڑی شریک ہیں۔یویو ٹیسٹ میں ایک بار پھر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا نام ٹاپ پر آیا ہے، ان کا یویو ٹیسٹ میں لیول 19 سے اوپر بتایا جا رہا ہے۔شان مسعود اور اسد شفیق بھی یویو ٹیسٹ میں نمایاں نمبرز لینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں 22 اگست سے کرکٹرز فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔پہلا ہفتہ فٹنس پر فوکس ہو گا، ایک ہفتے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔ حسن علی 26، شاداب خان 22 جبکہ اظہر علی 24 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔اوپنر فخر زمان نے بھی کاونٹی کرکٹ کی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website