کراچی(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھراضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد 300 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار700 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257روپے اضافے کےبعد 52898 روپےہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں 200 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 61650 روپے ہوگئی تھی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا ہمیشہ اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے جبکہ ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں بڑے خسارے کے باعث روپیے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔قبل ازیں نو اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 136 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پہ پہنچنے کے باعث سونے کی فی تولہ نرخ میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا پانچ سال کی بلند ترین سطح 62 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا۔سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے باعث اس کی خریداری میں کمی ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ سونے کی قیمت میں ایک عرصے سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔