لاہور(ویب ڈیسک)نجی اسپتال کی فیسوں اور سہولیات سے متعلق کیس کے دوران اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شرجیل میمن کا اسپتال میں ایک دن کا کرایہ 35 ہزار روپے تھا۔نجی اسپتالوں کی فیسوں اور سہولیات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ضیاء الدین اسپتال کی انتظامیہ سے استفسار کیا کہاں ہیں ڈاکٹر عاصم؟ضیاء الدین
اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم ملک سے باہر ہیں جس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت کس نے دی؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ڈاکٹر عاصم نےکہا تھا کہ نام ای سی ایل میں نہ ڈالیں، بیرون ملک نہیں جاؤں گا۔ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے جواب دیا کہ ان کے مؤکل کو نیب عدالت نے بیرون ملک جانےکی اجازت دی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شرجیل میمن اسپتال میں ایک دن کا کتنا کرایہ ادا کرتے تھے جس پر اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ شرجیل میمن کے اسپتال میں ایک دن کا کرایہ 35 ہزار روپے تھا۔چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران تمام نجی اسپتالوں سے ریٹ لسٹیں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نجی اسپتال کم سےکم 20 بستر غریبوں کے لیےمختص کریں۔