4, 13, 22, 31 : تاریخِ پیدائش
یہ کائنات سے متعلق ہے، تحمل، مضبوطئ طبع، انصاف پسندی اور اچھی شخصیت کا علمبردار ہے۔
آپ کے ذاتی اوصاف اور حالات
نمبر ایک والے افراد اپنی تحکمانہ خصوصیات کی وجہ سے نمبر 4 والے افراد سے پہلو تہی کرتے ہیں۔ نمبر ۲ والے افراد کی ہمدردی ان کے ساتھ ہوتی ہے۔ نمبر ۳ والے افراد کے شگفتہ خاطر تاثرات تو اس کے رنج و ملال اور افسردگی کے قاطع ہیں اسلئے نمبر ۳ والے افراد ان پر غالب آجاتے ہیں۔ نمبر ۵ والے افراد نمبر 4 کے سامنے جلد ہی صبر وتحمل کھو بیٹھتے ہیں اور غصہ میں آکر آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔ نمبر 4 والے افراد اوسط درجہ سے زیادہ قابل اعتبار اور انتہائی طور پر عامل ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی وہ اتنے سرد مہر واقع ہوئے ہیں کہ کسی بھی خبط کا آسانی سے شکار ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کسی کاروباری سکیم میں نمبر 4 والے افراد سے مشورہ لیں تو بلاکم و کاست سچا مشورہ دیگا اور اس کے حسن و قبح سے اچھی طرح آگا ہ کردے گا۔ لیکن اس قسم کی صاف گوئی کا ہر شخص خیر مقدم نہیں کرسکتا۔ کیونکہ تمام لوگ خود حقائق پسند نہیں ہوتے۔
شخصیت
جن افراد کا تعلق اس نمبر سے ہوتا ہے وہ لوگ کسی حد تک سادہ پسندی اور بعض حالات میں انانیت کے جذبہ سے کام لیتے ہیں۔اس لئے اکثر یہ لوگ کلیدی عہدوں کے لئے مناسب ثابت نہیں ہوتے۔ مگر ان کی خصوصیت ایسی ہوتی ہے کہ یہ جس کو ایک دفعہ دوست بنا لیتے ہیں زندگی بھر اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ اور حتی الامکان اس کواپنے خلوص، نیک نیتی، اعتماد اور محبت کا ثبوت پیش کرتے رہتے ہیں۔ وہ ترش کلامی اور شیریں گفتاری کو ایک طریقۂ کلام سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی ضد کا یہ عالم ہوتا ہے کہ وہ اپنی رائے کو قطعی اور یکطرفہ سمجھتے ہیں۔ ان کے متعلق موقع پرست لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ اس قدر رجعت پسند ہیں کہ روشن خیالی کا چراغ بجھانے کے لئے ہر دم تیار رہتے ہیں۔ لیکن وقت گذر جانے پر معترض بھی ان کی قدر کرتے ہیں۔
چال چلن
یہ لوگ انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ یہی لوگ کسی بڑے ادارے کی شان و شوکت کا باعث بنتے ہیں۔ قابل اعتماد اور محنتی ہوتے ہیں۔ مگر موجد نہیں ہوتے ۔ عملی طور پر محتاط ، دور اندیش ہوتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی شخص پل یا کسی عمارت کا نگران ہو تو اس کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔ یہ لوگ سطحی چیزوں کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں۔ بعض اوقات فی الفور اقدام بھی کرلیتے ہیں اور اس کے نتائج کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔
اگر ان کو فرصت کے اوقات مصروف دیکھیں تو ان کی مصروفیت بے مقصد ہوگی۔یہ لوگ اگر کسی اصول کے پابند ہوجائیں تو نہایت سنجیدگی اور بردباری کے ساتھ آنے والی مشکلات کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان کے نزدیک روپیہ بڑی قیمت رکھتا ہے۔ مگر یہ لوگ جمع کرنے کی نسبت خرچ کرنے میں عجلت پسندی کا مظاہر ہ کرتے ہیں۔ شاید اس لئے کہ وہ خوشیوں کو محنت کا ثمرہ سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ تحریکی کام بڑی خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے ہیں۔ انقلابی مہم کے بھی سرگرم رکن ہوتے ہیں۔ ہر کام ان کے سست اور بردبارانہ رویہ کا مظہر ہوتا ہے۔ یہ مصلح بھی اچھے ہوتے ہیں اور وکالت یا قانون دانی کے پیشہ میں کامیاب رہتے ہیں۔
فطرت
اس نمبر والے انسان میں بعض قابل تحسین وصف پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ ان اوصاف کی صحیح طور پر تشریح ممکن نہیں مگر ان کی محتاط زندگی ، عظیم الشان صبر و تحمل اور انتہائی اعتماد دوسرے لوگوں سے اس کی تخصیص کرتی ہیں تاہم انہیں دوسروں سے ممتا ز نہیں کرتیں۔یہ لوگ بیرونی پریشانیوں سے بے نیاز ہوکر نہایت آہستگی اور مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے ہیں۔
نمبر 4 والے افراد ظاہری طور پر مستقل مزاج، نہ ڈگمگانے والے، طرز عمل کے مستحکم اور بے لاگ ہوتے ہیں۔ان کی حرف گیری کرنے والے بھی ان کی مستقل مزاجی اور باضابطگی کی تعریف کرتے ہیں۔ نمبر 4 والے افراد اکثر ضدی، کوتاہ بین اور سست بھی ثابت ہوئے ہیں، کسی حکومت کا تختہ الٹنے میں ان کا ہاتھ پیش پیش ہوتا ہے۔ ان کے رائے وزن دار ہوتی ہے اور مجلسی اصلاح کا مادہ ان میں زیادہ ہوتا ہے۔
صحت
اس نمبر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
۔ بد احتیاطی کی وجہ سے انواع واقسام کی بیماریوں مٓیں مبتلا رہنا۔
۔اعصابی تنائو
۔ سینے کی جکڑن، اور نظام تنفس سے متعلقہ بیماریاں
۔ مثانے سے متعلقہ بیماریاں
ان افراد کو تہنائی میں نہیں رہنا چاہئیے کیونکہ اس طرح یہ لوگ افسردگی اور اعصابی تنائو کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہیں اپنے دوست تلاشنے میں بھی احتیاط سے کام لینا چاہیئے وگرنہ بعد ازاں وہ دوستوں کو بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔ انہیں چاہیئے کہ اپنے پھیپھڑوں، گلےاور ناک کو ٹھنڈ سے بچایئں اور اپنی غذا بھی مناسب رکھیں۔
محبت اور شادی
یہ لوگ آسانی سے محبت میں گرفتار نہیں ہوتے ۔واقعات اور تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ یہ لوگ آہستہ آہستہ محتاط طریقے سے کسی کی محبت کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ ایک ہی جھلک میں کسی کے دیوانے بن جائیں۔ اس لئے شادی میں کبھی بھی جلدبازی سے کام نہیں لیتے۔
نمبر 4 والے لوگ بغیر محبت کے بھی ہیجان خیزی کا شکار رہتے ہیں۔ کیونکہ یہ اپنے جذبات کو پیش کرسکتے ہیں، اگر وہ کسی کی محبت میں ناکام ہوجائیں تو خون کے دباؤ،امراضِ قلب اور ذہن کے مریض بن جاتے ہیں۔ یہ لوگ نمبر 4،۷،۹ کے ساتھ اچھا وقت گذار سکتے ہیں۔اگر ۲،6 سے شادی ہوجائے تو بھی ان کیلئے خوشی کاباعث بن سکتی ہے۔ اگر ۲ رومانوی عادات رکھتا ہو تو بھی باعث خوشی ہے۔ 6 بھی مناسبت کے اعتبار سے ٹھیک ہے۔ لیکن ۸ سے بصد مشکل خوش کن لمحات آئیں گے۔ یہی عالم ۳،۵ کے ساتھ ہوگا۔ بلکہ زندگی اجیرن ہوجائے گی۔
نمبر 4 والے افراد اپنے ہی خصائل کے لوگوں میں اطمینان اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ناواقف اور اجنبی لوگوں پر اعتماد نہ کرنا ان کی طبیعت کاخاصہ ہے لیکن اپنے خویش و اقارب پر بلاچون و چراں اعتماد کرلیتے ہیں۔
زندگی کی مصروفیات
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قدرت نے مستقل مزاجی اور صبروتحمل کے سخت ڈسپلن کے لئے انہیں بنایا ہے۔ جائز معاوضہ کے بغیر طویل عرصہ تک محنت کئے جانا ان کے لئے کو ئی نئی بات نہیں اور نہ ہی یہ لوگ ناجائز فائدہ اٹھانے والوں پر برانگیختہ ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اچھے اچھے عہدوں تک چلے جاتے ہیں۔دوسرے لوگ خوش اسلوبی، اہمیت اور اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے میں ان سے سبقت لے جاتے ہیں اور وہ اپنے خشک اور بے لطف طریقے پر عام لوگوں کی نگاہ سے پوشیدہ پسِ پردہ نہایت ضروری کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔
ا ن لوگوں کیلئے انجینئرنگ لائن بہتر ہے۔ کیونکہ کسی معاملہ کی گہرائی تک پہنچ جانے کیلئے غورو خوض کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ اکثر سائنسدان، ریاضی دان، اکاؤنٹنٹ، خزانچی، ٹھیکیدار، پروف ریڈر، ڈرافٹسمین بھی کامیاب رہتے ہیں۔ وہ لوگ جو سائنس اور ریاضی کے میدان میں جائیں گے تو بھی نہایت مستقل مزاج ہوتے ہیں کیونکہ ان کی قوتِ حس مخالف عناصر سے متاثر نہیں ہوسکتی،یہ اپنی قوتِ پیش بینی کو ہی کافی سمجھتے ہیں۔ نمبر ۴والے افراداچھے خیالات پیداکرنے والوں کی قدر کرتے ہیں۔خصوصاً کمرشل آرٹ ہی ایسا ذریعہ ہے جس سے کوئی اپنی کامیابی کی طرف آسانی سے بڑھ سکتا ہے۔ پبلسٹی، نشرو اشاعت کے کاروبار میں بحیثیت ماتحت اگر کام کریں تو سستی اور کاہلی کی عادت کے شکار ہوجاتے ہیں۔
مالی حالت
یہ لوگ اپنی دولت سے محبت کرتے ہیں۔ یہی لوگ مشکلات کے وقت کیلئے پیسہ جمع کرنا بھی جانتے ہیں۔ خصوصاً اپنا سرمایہ سیکنڈ ہینڈ چیزوں پر خرچ کرکے ان کے بدلے میں نئی چیزیں حاصل کرلینا ان کا بہترین مشغلہ ہے۔ جیسے ائر کنڈیشنر، پرانی کاریں وغیرہ۔ معدودے چند لوگ انعامی سکیموں میں حصہ لیتے ہیں یا جواری ہوتے ہیں۔ ریس سے ان کو قطعی لگاؤ نہیں ہوتا۔ کیونکہ ایسی آمدن جو کسی شرط کے ذریعہ حاصل کی جائے ان کے نزدیک بے مقصد ہے۔ اسلئے وہ جہاں تک ہوسکے اس سے بچتے ہی رہتے ہیں۔
اہم نکات
وہ لوگ جو 4،۳۱،۲۲،۱۳ تاریخوں میں کسی بھی ماہ پیدا ہوئے ہوں ان پر بھی نمبر 4 کا اثر ہوتاہے۔ اور وہ تمام بڑے اعداد جن کا مفر عدد ۴ ہو ان کے موافق ہوتا ہے۔ اگر یہ لوگ اپنی موافق تاریخوں میں اہم کاموں کو سرانجام دیں اور خصوصاً سال کی ۱۲ جولائی سے ۰۲ اگست تک کے درمیان، ان تاریخوں میں کام کرنا کامیابی دیگا۔ ان کیلئے ہفتہ کا دن خوش بختی کا ہے ۔ پھر اتوار اور سوموار بھی موافق ہے۔ سبز، بھورے اور نیلگوں خوش قسمتی کے رنگ ہیں۔ انگوٹھی میں نیلم کا پہننا باعثِ برکت ہوگا۔