لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لاہور میں ایک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کی منصوبہ بندی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ نالج پارک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بہترین کیمپس قائم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 219 کالجوں میں آن لائن داخلہ کی سہولت دی گئی ہے۔ صوبے میں ای لرننگ کو فروغ دیا گیا ہے۔