وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں سے را کے ایجنٹ پکڑنے کی باتیں کرنے والے ملک کے مفاد کی بات نہیں کرتے، بعض عناصر حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
فیصل آباد: (یس اُردو) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شوگر ملز میں را کے ایجنٹوں کی گرفتاری کی خبریں جھوٹ ہیں، وہ لوگ الزام لگا رہے ہیں جو حکومت کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والے پاکستان کو کامیابیوں سے محروم کرنا چاہتے ہیں، دھرنوں، را کے ایجنٹوں اور اُن کی زبان بولنے والوں کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے راستے پر ڈالنے والوں کا مقابلہ اُن سے ہے جو را کے سوال دہراتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے مزید کہا کہ سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہونگے، وہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔