counter easy hit

کوہستان :لینڈ سلائیڈنگ میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی

Kohistan landslide

Kohistan landslide

متعدد رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ، پچیس سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں ، امدادی کارروائیاں جاری
کوہستان (یس اُردو) بالائی علاقوں میں برسنے والی بارشیں سیلاب بن کر تباہی لے آئیں ، شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے والوں کی مزید تین لاشیں نکال لی گئی ہیں ، خیبر پختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے ۔ لوئر دیر میں پل بہہ گیا ، گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر تباہ ہوکر رہ گیا ۔ آرمی انجینئرز رابطہ سڑکیں بحال کرنے میں مصروف ہیں ۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس سال بھی بارشیں سیلاب لے آئیں ۔ بے رحم لہروں نے گھروندے اجاڑ دیئے ، جمع پونجی بہالے گئیں ، پہاڑ ٹوٹ کر گرے تو زمینی رابطے کٹ گئے ، امدادی سامان پہنچانا مشکل ہوگیا ۔ کوہستان کے علاقے کندیا میں سات گھروں پر لینڈ سلائیڈنگ موت بن کر آئی ۔ تین مزید لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے ۔ ابھی مزید افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہرطرف تباہی کے ڈیرے ہیں ۔ کئی رابطہ پل بہہ چکے ، سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم سمیت کے پی اور گلگت بلتستان کی متعدد سڑکیں بلاک ہوچکی ہیں جنہیں آرمی کے انجینئرز بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ سوات کے علاقے بحرین اور مدین بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، امدادی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں لیکن راستے بند ہونے کے باعث ان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے