نئی دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے روی شاستری کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
Kohli demanded the head coach was appointed Ravi Shastri
رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ کوہلی دوبارہ شاستری کو ہی ہیڈ کوچ دیکھنا چاہتے ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ خود سابق کپتان نے اس ذمہ داری کیلیے درخواست نہیں دی ہے۔ یاد رہے کہ جب دورہ آسٹریلیا کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کی اچانک ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بعد اس فارمیٹ میں کوہلی کو کپتان بنایا گیا تب ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری ہی تھے تاہم بعد میں شاستری کو ہٹا کر انیل کمبلے کو کوچ مقرر کردیا گیا تھا جس سے کوہلی خوش نہیں تھے۔