کولکتہ……دھرم شالا کے بعد اب کولکتہ میں بھی پاکستان کا میچ کھیلے جانے پر بھارتی انتہاپسندوں نے میچ روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔
اے ٹی ایف آئی نامی تنظیم نے کہا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں پاک بھارت میچ نہیں روکا گیا تو وہ پچ کھود دیں گے ۔اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ آف انڈیا نامی اس تنظیم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو کسی صورت بھارت میں میچ نہیں کھیلنے دے گی۔