لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ )ایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ کی کاوشوں سے کوٹلہ قاسم خاں روڈدھامہ تابدہوکالس سڑک کی منظوری،کام جلدشروع ہونے کاامکان، اس سلسلہ میں ممتازمسلم لیگی راہنماء چوہدری محمداشرف دیونہ نے گزشتہ روزمحکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدارکے ہمراہ بدہوکالس کا دورہ کیا،سابق نائب ناظم چوہدری ذوالفقارعلی بدہوکالس،سابق نائب ناظم سیدعلی رضاعرف رضی شاہ،محمدنعیم بٹ ،چوہدری مناف اسلم ودیگرمعززین کے ہمراہ انہوں نے سڑک کا دورہ کیااور معززین کو بتایاکہ سڑک کی تعمیرکیلئے فنڈزمنظورہوچکے ہیں اور عنقریب سڑک کی تعمیرشروع ہوجائے گی، سڑک کے اطراف میں نکاسی آب کے نالے بھی بنائے جائیں گے،اس موقعہ پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف شہروں،دیہاتوں کی تفریق ختم کرنے کیلئے جامع پلان رکھتے ہیں ،اب دیہاتوں کو بھی شہروں کے برابرترقی دی جارہی ہے ،کسانوں کی سہولت کیلئے کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیرکاکام جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 112کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ان تک حلقہ کے کئی دیہاتوں میں ترقیاتی کام منظورکراکے مکمل بھی کراچکے ہیں ،جبکہ بجٹ کے بعدحلقہ میں تعمیروترقی اور خوشحالی کے درجنوں منصوبے شروع ہونگے۔