لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )کوٹلہ قاسم خاں اور ملحقہ بسیتوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی گلیاں سجانے میں مصروف ہیں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا جذبہ بھی دیدنی ہے خواتین رات کو بھی اور دن میں بھی اپنی اپنی گلیوں کو سجانے کی طرف گامز ن ہیں خود سیڑھی پر چڑھ کر جھنڈیاں لگانے میں مصروف ہیں حاجی پورہ اعوان نگر ، عباس نگر ، ٹبہ ، کوٹ مدینہ ، کوٹلہ قاسم خاں کی ملحقہ بسیتوں میں دن رات گلیوں میں لائٹینگ ، جھنڈیاں ، بینر لگانے کا کام جاری ہے خواتین اور مرد حضرات کا کہنا ہے کہ ہم بارہ ربیع الاول تک ہر گلی کو دلہن کی طرح سجائیں گے کہ بارہ ربیع الاول کو دو جہاں کے سردار کی آمد ہو ئی خواتین کا جذبہ بھی دیدنی ہے