خیبر پختونخوا حکومت نے 2005ء کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری نہ کرنے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔
پشاور: (یس اُردو) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم عاطف خان نے وفاقی وزیر تعلیم کو بھیجے گئے ہنگامی مراسلے میں کہا ہے کہ صوبے میں زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ 2005ء کے زلزلے سے متاثرہ سینکڑوں اسکول وفاق کی امداد کے منتظر ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے متاثرہ اسکولوں کیلئے چار ارب روپے کا اعلان کیا تھا لیکن متاثرہ اسکولوں پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا، چار ارب روپے آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی معاملہ سمجھ سے باہر ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنی مدد آپ کے تحت 760 اسکولوں کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا، امید ہے وزیر اعظم زلزلہ متاثرین سے کیا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔