پشاور…….وفاق اورخیبرپختونخواحکومت اقتصادی راہداری کے معاملے پرایک مرتبہ پھرآمنے سامنے آگئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے وفاقی وزیراحسن اقبال کی بریفنگ کومستردکرتے ہوئے صوبے کے حقوق کیلئے ہرحدتک جانے کااعلان کیاہے۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اقتصادی راہداری منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں احسن اقبال نے کہاکہ صوبائی حکومت کے 13نکاتی خط پرتحفظات دورکرنے کی کوشش کی ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ چین سے ملنے والے 46 ارب ڈالر کا دو تہائی حصہ توانائی کے منصوبوں پر خرچ ہوگا جبکہ راہداری پرصنعتی زونزدوسرے مرحلہ میں قائم کئے جائیں گے۔