لاہور……پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران 87 فیصد دہشت گردی کم ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اسلام آباد سے لاہور ائرپورٹ پہنچے اورچل دیئے گارڈن ٹاؤن چیئرمین سیکریٹریٹ، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ این اے 122 میں انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا، قوم کو بتایا کہ 21 ہزار ووٹ کہاں سے اورکیسے آئے؟انصاف کا مطالبہ اور پرامن احتجاج ہرشہری کا حق ہے، ن لیگ دھاندلی اس لیے کرتی ہے کہ اقتدار میں پیسہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ انصاف کے لیے انہیں بہت پاپڑبیلنا پڑے، جہانگیر ترین نے کروڑوں روپے خرچ کیے، اب علیم خا ن کو الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملاتو وہ دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے۔عمران خان کا کہناتھاکہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ ہوا تو سیکورٹی گارڈز اور 2 ٹیچرز نے بھی مزاحمت کی، دہشت گردی کے خلاف نیا عزم نظر آیا ہے، ان کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران 87 فیصد دہشت گردی کم ہو گئی ہے۔