counter easy hit

خیبرپختونخواحکومت کا وفاق کےخلاف عدالت جانے کا اعلان

KP to go to court against the government

KP to go to court against the government

خیبر پختونخوا حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں صوبے کو نظر انداز کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی صوبے کی طرف سے کل عدالت عالیہ میں رٹ دائر کریں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے بتایا کہ وفاق نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ تعمیر کرنے اور خیبر پختونخوا کا اس کا جائز حصہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن ایک رابطہ سڑک کے سوا صوبے کا سی پیک میں کوئی حصہ نہیں دیا گیا۔ نہ ہی وفاقی حکومت سی پیک معاہدے کی دستاویزات فراہم کی گئیں۔

مشتاق غنی نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی نے سی پیک میں صوبے کو اس کا جائز حق دینے کے لئے متفقہ قرار داد کی منظوری بھی دے چکی ہے۔ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں نے اسپیکر کو اختیار دیا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق کے لئے قانونی راستہ اختیار کریں۔ اسی فیصلے کی رو سے اسپیکر کل وفاقی حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website