counter easy hit

خیبرپختونخوا کا 600 ارب کا بجٹ آج پیش ہوگا

خیبرپختونخوا میں اگلے مالی سال برائے 18۔2017 کا 600 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی جانب سے ملنے والے10 فیصد اضافے کو ہی برقراررکھا گیاجبکہ تعلیم اورصحت کے بجٹ سمیت پنشن کے لئے رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

KPK 600 billion budget presented today

KPK 600 billion budget presented today

بجٹ اجلاس صوبائی اسمبلی کی عمارت میں طلب کیا گیا جس میں وزیرخزانہ مظفر سید اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرینگے۔ بجٹ کا مجموعی حجم 600 روپے کے لگ بھگ ہے جس میں 207 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے جبکہ 388 ارب روپے غیر ترقیاتی منصوبوں کے لئے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ تعلیم کے لئے رواں سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ کرکے 125 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ صحت کے بجٹ میں 30 فیصد اضافہ کرکے 47 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ اگلے سال کے بجٹ میں گندم پر 2 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ پنشن کے لئے رقم میں 25 فیصد اضافہ کرکے اسے 50 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا بلکہ گذشتہ سال کے ٹیکسوں کو ردوبدل کیا گیا ہے۔

امن وامان کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کرکے پولیس کے لئے 37 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اگلے مالی سال کے دوران صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ فنڈ میں سے 39 ارب روپے ملنے کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کو 20 ارب روپے اورتیل وگیس کی رائلٹی میں 27 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں صوبائی حکومت کو غیرملکی امداد سے 82 ارب روپے ملیں گے جبکہ ضلعی حکومتوں کے لئے ترقیاتی پروگرام کی مد میں 28 ارب روپے دیے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website