اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پشاور جلسے میں شریک ایک اور اہم سیاسی راہنما کورونا کا شکار ہوگئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور ان کے مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثت آنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی ک ترجمان اور ممبر کے پی اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثت آگیا ہے۔ اے این پی کے پی کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بہی خواہوں سے دعائے صحت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ثمر ہارون بلور نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے علامات ظاہر ہونے کے بعد ہی سماجی تنہائی اختیار کر لی تھی جب کہ ٹیسٹ رپورٹ اب آئی ہے۔