قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپخونخوا میں سونامی نے تباہی مچائی، وہاں کے عوام عمران خان سے خوش نہیں۔
KPK People unhappy with Imran Khan, Khursheed Shah
سکھر میں سوئٹ ہوم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران خان جب سندھ میں آئیں تو ایسی تباہی نہیں لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور عالمی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ خورشید شاہ نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا۔