پیرس (زاہد مصطفیٰ اعوان) صوبائی حکومت کتلونیا کی وزارت صحت نے بغیر کاغذات کے حامل کتلونیا میں رہائش پذیر 70 ہزار تارکین وطن کوہسپتالوں میں مفت سہولیات دوبارہ مہیا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت کتلونیا کے حکمنامہ کے مطابق 3 ماہ پرانی ڈومیسائل۔ ایم پیدرونامنت۔ کے حامل افراد محکمہ صحت سے ابتدائی طبی امداد مفت حاصل کر سکیں گے۔
جبکہ ہسپتالوں سے ہر قسم کا مفت علاج کروانے کیلئے بغیر کاغذات کے حامل افراد کیلئے ڈومیسائل کے ایک سال پرانا ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔