سونیا،حیدر ، ثمینہ بی بی ، رضوانہ ،محمد عمر ،عامر مسیح ہسپتال منتقل ،2کی حالت تشویشناک
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپو رٹر+ نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر تین خواتین سمیت چھ افراد کا اقدام خود کشی ،غربت بے روز گاری کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر عزیز آباد کی رہائشی سونیا نے تیزاب پی کر،محمد حیدر سکنہ 161/10آرنے زہریلی دوائی پی کر، ثمینہ بی بی نے سپرے پی کر چوک جمال کے محمد عمر نے بلیچ پی کر ،سول لائن کے عامر مسیح نے چوہے مار گولیاں کھا کر اور رضوانہ نے گھر میں پڑاہوا نیلا تھوتھا کھا کر زندگی کا خاتمہ کر نے کی کوشش کی، جن کو بر وقت طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا جہاں دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے ۔