کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع خضدار میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے حکومتی جماعت نیشنل پارٹی کے دو کارکنوں کو قتل کر دیا۔
کوئٹہ: (نامہ نگار) تھانہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کینٹ کے جنرل کونسلر عبد القادر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، دوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا جہاں قریب ہی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عبد الغفور کو قتل کر دیا، بروری روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محبوب علی نامی شخص جاں بحق ہو گیا، تینوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب ضلع خضدار کی تحصیل نال گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد نے حکومتی جماعت نیشنل پارٹی کے دو کارکنوں عطاء اللہ ساجدی اور صدیق سمالانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔