ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے دستاویزات مناسب وقت پر عالمی برادری کے ساتھ شئیر کریں گے
اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادو تک رسائی کے لیے درخواست دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے ۔ افغانستان اپنی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے ۔
ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے دستاویزات مناسب وقت پر عالمی برادری کے ساتھ شئیر کریں گے ، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پولیس کالج کے محاصرے کے دوران انٹیلیجنس اداروں نے افغانستان سے دہشت گردوں کے رابطہ کے سگنل پکڑے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے ۔