دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے معاملے میں بھارتی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔
Kulbhushan case; International Court of Justice will announce decision today on india’s request
عالمی عدالت انصاف بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کی درخواست پر آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنائے گی جو عالمی عدالت انصاف کے صدر جج رونی ابراہم خود پڑھ کر سنائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کی عوامی سماعت 15 مئی کو ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا تھا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔