نئی دہلی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان پہلے ہی اپنے دفاعی اور قومی معاملات پر بین الاقوامی عدالت برائے انصاف کے دائرہ اختیار کو ختم کر چکا ہے۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر مودی سرکار بوکھلاگئی ہے جب کہ نئی دہلی سرکار کی جلد بازی کا پول بھارتی میڈیا نے کھول دیا۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھانسی پر عمل درآمد روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت کو حکم دینا ہوتا ہے اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔
بین الاقوامی عدالت کے مراسلے سے واضح ہے کہ آئی سی جے کے فرانسیسی صدر نے پھانسی پر عمل درآمد روکنے کا کہاجبکہ بھارتی میڈیا خود اعتراف کررہا ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ یا حکم نامہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر اور شائع کی تھی کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے بھارتی حکومت کی درخواست پر کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔