ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو جاسوس ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پرکیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ احسان اللہ احسان نے پاک فوج کے سامنے سرنڈرکیا، بھارت پاکستان میں تخریب کاری کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتاہے، پاکستان نے یہ معاملہ پہلے بھی اُٹھایا ہے۔ ترجمان کے مطابق جماعت الاحرار نےکرم ایجنسی حملے کی ذمہ داری قبول کی، سب جانتے ہیں کہ جماعت الاحرارکہاں موجود ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نےانسانی حقوق کیخلاف ورزیاں چھپانے کیلئے سوشل میڈیا پرپابندی عائدکردی اور سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔