ایک بھارتی اخبارنےاعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن ’را‘ کا ایجنٹ تھا اورپاکستان میں جاسوس کے طور پر کام کرتا تھا۔
اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کلبھوشن کوبطورجاسوس تعینات کرنے پر ’را‘ کے 2 اعلیٰ افسران کو تخفظات تھےاور وہ کلبھوشن کےپاکستان میں کام کرنے کے مخالف تھے۔ بھارتی اخبار کے مطابق انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادیوپاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا۔ وہ اپنی اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔ ایران، پاکستان ڈیسک پر کام کرنے والے بھارتی افسران کلبھوشن کی تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سچ افسانے سے کہیں زیادہ عجیب نکلا ہے، بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا اوربھارتی حکومت نے اخبار سے خبر کو غائب کروا دیا۔