بھارتی اداکار کنال کھیمو نے سماجی ویب سائٹ پر اپنی ننھی پری کی پہلی تصویر جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کنال کھیمو نے معروف سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ڈیڑھ ماہ کی ننھی پری انایہ کی پہلی تصویر جاری کردی ہے۔
بھارت میں 14 نومبر کو منائے جانے والے یوم اطفال کی مناسبت سے جاری کی گئی اس تصویر کے ساتھ کنال کیمو نے تمام بچوں کو اس دن کی مبارکباد بھی دی ہے۔ اداکارہ سوہا رعلی خان اور کنال کھیمو 2015ء میں شادی کے بندھن سے منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کے یہاں گزشتہ ماہ ننھی پری کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انایہ رکھا گیا تھا۔