counter easy hit

قندوز ہسپتال حملہ، 16 امریکی فوجیوں کو سرزنش کے لیٹرز

Kunduz hospital attack

Kunduz hospital attack

گزشتہ سال اکتوبر میں قندوز کے ہسپتال پر ہونے والی بمباری سے 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
واشنگٹن: (یس اُردو) امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قندوز ہسپتال پر بمباری کے الزام میں 16 امریکی فوجیوں کو سرزنش کے لیٹرز جاری کئے گئے ہیں جن میں انھیں سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ ان فوجیوں کو مجرمانہ الزامات کی بجائے محض انتظامی کارروائی کے تحت سزا دی گئی ہے۔ امریکی فوج کی تحقیقات میں ہسپتال پر بمباری کو 146انسانی غلطی145 قرار دیا گیا تھا۔ تفتیش میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ہسپتال کو ایک ایسی سرکاری عمارت کے دھوکے میں نشانہ بنایا جس پر طالبان نے قبضہ کر رکھا تھا۔ سزا پانے والے فوجیوں میں خصوصی آپریشنز کے اہلکار اور ایک جنرل افسر شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان اہلکاروں کو صرف سرزنش کے لیٹرز ہی دیے گئے ہیں جن کی وجہ سے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کی ملازمت ختم ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوجی طیارے نے افغانستان کے شہر قندوز میں قائم ایک ہسپتال کو اپنی بمباری کا نشانہ بنا دیا تھا۔ بمباری سے عملے کے ارکان سمیت 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بمباری پر امریکی صدر براک اوباما نے بھی معذرت طلب کی تھی۔