لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)میونسپل کمیٹی دفترلالہ موسیٰ میں حلف برداری کی تقریب میں حلف اٹھانے کیلئے پیپلزپارٹی کے کونسلران متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ ندیم اصغرکائرہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی ٹوپیاں پہنے ہوئے پیدل قافلے کی صورت میں آئے ،پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے صدرملک محمدشفیق امجد،چوہدری ظہیراصغرکائرہ،شیخ ندیم احمد صدیقی، ڈاکٹرنعیم اقبال الکریم،حاجی باقرڈار،ملک محمدحنیف بھی شامل تھے جبکہ کونسلران میں چوہدری ندیم اصغرکائرہ،شیخ خالدمحمود، خالدمنیر دھامہ،اظہراقبال کھوکھر،چوہدری نعمان اسلم کائرہ،شیخ محمدشفیق،شیخ محمداکبر،حاجی شکیل احمدقریشی،حافظ ارشدعلی،حاجی بشارت حسین ،با بر نواز جاگل، مہر محمدسلیم،حاجی مدثرعارف شامل تھے۔