کرم ایجنسی (یس ڈیسک) کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران مقابلے میں 15 شدت پسند ہلاک اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے شابک میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسند پاک افغان سرحد کے راستے کرم ایجنسی میں داخل ہوئے تھے ۔ سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔