کرم ایجنسی………کرم ایجنسی میں پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کا تنازع حل ہوگيا ، قبائل اور کنٹریکٹرز کے درمیان معدنیات نکالنے کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت پہاڑوں سے ماربل اورسوپ اسٹون نکالا جائے گا۔
کرم ایجنسی کے علاقے دڑادڑ ميں پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کے طریقہ کار پر قبائل کے درمیان برسوں سے تنازع چلا آرہا تھا ۔ مسئلے کے حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی جانب سے جاری کوششیں بالآخرکامیاب ہوگئیں ، قبائلی عمائدین اور کنٹریکٹرز کے درمیان پہاڑوں سے معدنیات نکالنے کا تحریری معاہدہ کرلیا گيا جس پر کنٹریکٹرز اورتمام عمائدین نے دستخط کیے۔تحریری معاہدے کے مطابق دڑادڑ کے پہاڑوں سے معدنیات نکالنے والے کنٹریکٹرز فی ٹرک سولہ سو روپے ادا کریں گے، مزدور اور ٹرانسپورٹ بھی مقامی قبائل کے ہوں گے ، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کنٹریکٹرز علاقے ميں مفت ڈسپنسری قائم کریں گے۔