اسلام آباد(یس اردو نیوز)کویت نے پاکستان اورہندوستان اور چین سمیت 30 ممالک کے شہریوں کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹر جنرل سیول ایویشن کے ایک سرکولر میں کویت نے کویت انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آپریٹ کرنے والی تمام ائرلائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس ضمن میں جاری کردہ ہداتیوں کی پابندی کریں۔ سرکولر میں کہا گیا ہے کہ ”کویت انتظامیہ کے فیصلے کی رو سے فہرست میں شامل تمام ممالک سے کویت کو آنے والے کسی بھی مسافر کو ملک میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی“۔ان میں پاکستان اورچین سمیت ہندستان، ایران‘ برازیل‘ کولمبیا‘ بنگلہ دیش‘ فلپائن‘ سیریا‘ اسپین‘ سنگا پور‘ بوسینا اور ہرزیگوینا‘ سری لنکا‘ نیپال‘ عراق‘ میکسیکو‘ انڈونیشیا‘ چیلی‘ پاکستان‘ مصرف‘ لبنان‘ ہانک کانگ‘ اٹلی‘ نارتھ میسڈونیا‘ مالدوا‘ پناماں‘ بیروت‘ سیربیا‘ مانٹی نیگرو‘ ڈومانیکن رپیبلک اور کوسو کے نام شامل ہیں ۔مذکورہ سرکولر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگلے نوٹس تک سفر کے 14 دن قبل تک مسافروں پر اس طرح کی پابندی عائد رہے گی۔