مصرمیں پھنسے کویتی بحری جہاز کےعملے کے9 پاکستانی اراکین طویل جدوجہد کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ وطن پہنچنے وا لے جہاز کے اراکین نےالله کا شکر ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔
مصری سمندر میں کویتی مال بردار جہاز میں گزشتہ 6 ماہ سے محصور پاکستانی عملے کے مزید9 اراکین پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے والے چیف آفیسر محمد جمیل کہتے ہیں طویل جدوجہد کے بعدوطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس کا مکمل سہرا پاکستانی میڈیا اور سفارت خانے کےسر جاتا ہے ۔سندھ حکومت کی جانب سے رابطہ کے باوجود مدد نہ کرنے پر مایوسی ہوئی ۔ کویت کی شپنگ کارپوریشن نے ورکرز کو ان کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے۔ اراکین نے بتایا کہ جہاز کے کپتان کو خرابی صحت کی بنا پراسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد پاکستان واپس بھیجا جائے گا جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کرلیے۔ واضح رہے کہ ملازمین 8 اگست کو کراچی سے روانہ ہوئے تھے اور دبئی سے ہوتے ہوئے کویت پہنچے تھے ،وہاں سے ملازمین بحری جہاز پر سوار ہوئے اور مصر پہنچے جہاں وہ 6 ماہ سے پھنسے ہوئے تھے۔