آزاد کشمیر میں عام انتخابات سے محض چند روز قبل پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
میرپور: (یس اُردو) حلقہ ایل اے 3 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اشرف نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی غلط پالیسیوں کے باعث بائیکاٹ کیا ہے۔چودھری اشرف نے پیپلز پارٹی ہی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعطم آزاد کشمیر پر الزام لگایا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عزت دی، پارٹی نہیں چھوڑوں گا، صرف الیکشن کا بائیکاٹ کر رہا ہوں۔