counter easy hit

’لا لا لینڈ‘ آسکر کی دوڑ میں بھی سب سے آگے

چودہ نامزدگیوں کے ساتھ ہالی ووڈ فلم ’لا لا لینڈ‘ آسکر کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہے ۔

'La La Land' is also at the forefront of Oscar race

‘La La Land’ is also at the forefront of Oscar race

گلوڈن گلوب میں سات، بیفٹا میں گیارہ اور سیزن کے دیگر اہم ایوارڈز میں سب سے زیادہ نامزدگیوں کے بعد میوزیکل رومانوی کامیڈی ’لا لا لینڈ‘ آسکر کی دوڑ میں بھی سب سے آگے ہے۔بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، بیسٹ ایکٹر، بیسٹ ایکٹریس،بہترین اسکرین پلے اور بیسٹ سانگ کی کیٹرگری میں دو نامزدگیوں سمیت ہالی ووڈ کی اس میوزیکل نے نواسیویں اکیڈمی ایوارڈز میں کل 14 نومینیشنز کے ساتھ فلم ٹائی ٹینک کا قائم کیا ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔پلے پر مبنی ہدایتکار بیری جینکنس کی ڈرامہ مون لایٹ کا آسکر کی ریس میں دو سرا نمبر ہے جسے کل آٹھ نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔مانچسٹر بائے دا سی، لاین اورمیل گبسن کی ہدایت کردہ ہاکسو رج، تینوں فلمیں چھ چھ نامزدگیوں کے ساتھ اکیڈمی ایوارڈ دو ہزا سترہ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بہترین اداکاری کے شعبے میں سب سے زیادہ آسکر نامزدگیاں حاصل کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ادکارہ میرل اسٹریپ کو اس بار اکیڈمی کی جانب سے بیسویں مرتبہ نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکارہ کی یہ نامزدگی انہیں فلم فلارنس فوسٹر جینکنس کے لئے حاصل ہوئی ہے۔موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے آسکرز کی تقریب 26 فروری کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website