counter easy hit

نیویارک :132 سالہ لابسٹر 20 سال بعد سمندر میں چھوڑ دیا گیا

labister, dropped, into, the, sea, after 132, years , of, ageامریکا میں 132سالہ لابسٹر 20سال بعد سمندر میں چھوڑ دیا گیا، لابسٹر گزشتہ 20سال سے نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ موجود تھا۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں واقع ہیمپسٹیڈ ٹاؤن کے سپروائزر اینتھونی جے سانٹینو نے نیویارک کے مشہور ریسٹورنٹ میں 20سال سے موجود لابسٹر کو دوبارہ پانی کے حوالے کردیا۔اس لابسٹر کا نام ’لوئی‘ ہے اور اسے نیویارک میں لابسٹر کے مہینے (لابسٹر منتھ) کی تقریبات کے تحت پانی میں بھیجا گیا ہے۔اگرچہ لابسٹر کی عمریں طویل ہوتی ہیں ،وہ 50 سال سے زیادہ بھی زندہ رہتے ہیں لیکن لوئی کی عمر 132 سال ہے اور اس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔یہ بوڑھا لابسٹر 132 سال کا ہے اور 20 سال سے اس ریسٹورنٹ میں تھا ، اسے سمندر میں بھیجنے کی تقریب میں شہر کی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website