دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا دن منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں چھٹی ہے ، اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم نے اپنے اپنے پیغام میں مزدوروں کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم نوازشریف نےکہاکہ یکم مئی کو مزدوروں کوان کی طویل اور کٹھن جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیےمنایا جاتاہے، مزدور ہمارے سماجی شراکت دار ہیں، حکومت مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔
صدرممنون حسین نے کہاکہ آج محنت کش مرد و خواتین کے کردارکو خراج تحسین پیش کرنےکا دن ہے۔
پاکستانی مزدور طبقے کو قومی تعمیر میں اہم کردار پر خراج تحسین پیش کرتےہیں، صدرنےمحنت کش کو ملک کا ایک نا گزیر ستون بھی قراردیا۔