برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) بورزلے گرین وارڈ سے لیبر پارٹی کے امیدوار برائے کونسل، کونسلر سید شفیق حیسن شاہ کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ۷ میی کے حتمی فیصلہ آنے سے پہلے عوامی جوش و خروش میں اضافہ ڈور ٹو ڈور کمپین جاری حریف ایک دوسرے کو چت کرنے کے لیے سرگرم عمل حلقہ بورزلے گرین وارڈ کی با شعور عوام نے فیصلہ کونسلر سید شفیق حسین شاہ کے حق میں دے دیا محض رسمی کاروایی کا انتظار۔
تفصیلات کے مطابق برطا نیہ کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت لارڈ میر آف برمنگھم کو نسلر سید شفیق حسین شاہ کی اپنی کونسل سیٹ کی بحالی کے لیے انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں مرد و خواتین بوڑھے اور نوجوان اس انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ سید شفیق حسین شاہ خود بھی شب و روز اس انتخابی مشق کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
ان کی انتخابی مہم میں شامل ان کے والد گرامی سید نذیر حسین شاہ ، کو نسلر محمد اخلاق ، کونسلر اعظمی احمد ، حا جی محمد صادق آف چھترو، حا جی فضل الہی ، سابق کونسلر اشفاق احمد شاکی ، الیکشن ایجنٹ میاں شاھد اقبال ، سید صغیر کا ظمی ، طہیر حسن ، چو ہدری محمد فاروق ، محمد منیر ، چو ہدری محمد رزاق ، چو ہدری شا ہجہاں ، چو ہدری محمد ریاض ، محمد محمود ، چو ہدری محمد ضیاء، چو ہدری جنرل طارق ، شہزاد حسین شاہ ، چو ہدری شکیل احمد ، ظہیر راجہ ، فخر کا ظمی ، نا صر جا وید ، جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم قمر خلیل ، سید حسن شاہ ، چو ہدری ماجد مجید ، سید تصویر حسین شاہ ، سید تصور حسین نقوی ، حاجی رشید ، محمد علی ،چو ہدری الیاس ، واجد ، ظفر داد ، رضیہ طارق ہدایت ،راجہ لیا قت کیا نی ، شفیق احمد ، جا وید اقبال و دیگر سرگرم عمل ہیں انکے علاوہ عیسایی ، پاکستانی ، کشمیری ، بنگلہ دیشی ، سکھ ، انڈین اور دیگر کیمونٹیز کی بھی کو نسلر شفیق شاہ کو بھرپور تایید و حما یت حاصل ہے۔
کونسلر سید شفیق حسین شاہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہو کہا کہ لیبر پارٹی درحقیقت ہر شخص کو با عزت اور باوقار دیکھنا چاہتی ہے لیبر اصل میں مختلف کمیونٹیز کا گلدستہ ہے جس میں تمام مذاہب اور طبقات کے لوگ شامل ہیں اور اس کی ترجمانی بھی کر رہے ہیں با لعموم مڈ لینڈز اور با لخصوص بورزلے گرین وارڈ کے عوام کو درپیش مسایل کا ازالہ لیبر پارٹی کے ہر امیدوار کا فریضہ ہے لوگ اپنی ذمہ داری ووٹ سے لیبر کے امیدواروں کو کامیاب کروا کر پوری کریں لیبر پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد عوام الناس سے کیے ہو یے وعدوں اور دعوں کو پورا کرکے اپنی ذمہ داری عملی طور پر نبھایے گی۔