اوسلو (پ۔ر) ہیومن سرورناروے کے چیئرمین اورلیبرپارٹی اوسلوڈسٹرکٹ الناہالے رودکے ڈپٹی بورڈ ممبر چوہدری غلام سرور نے گذشتہ روز لیبرپارٹی کی بزرگ خاتون رہنماء اور سابق وزیراعظم گروہالم براندلاندکے لیے منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔
گروہالم ناروے کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں اور انہیں لیبرپارٹی ناروے میں اہم مقام اوراہمیت حاصل ہے۔ 1981 سے 1996 تک مختلف وقفوں سے ناروے کی تین دفعہ وزیراعظم رہیں اور اس کے بعد انھیں عالمی صحت سے متعلق تنظیم ’’ڈبلیو ایچ او‘‘ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیاگیا۔یہ تقریب کلچر ہاؤس اوسلومیں منعقد ہوئی جس میں ناروے کے سابق وزیرخارجہ یونس گاہر ستورجو اس وقت لیبرپارٹی کے سربراہ ہیں، مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوئے۔
محنت ، کلچراورجنسی مساوات کی سابق وزیرانیک ہوتفلدت اور دیگر سابق خواتین وزراء بھی شریک ہوئیں۔تقریب میں اوسلولیبرپارٹی کی اہم شخصیات بھی موجودہیں۔ پاک ناروے فورم کے رہنماء چوہدری وسیم شہزاداور ہیومن سرورناروے کے وائس چیئرمین چوہدری انصرحسین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔