برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) لیبر پارٹی مڈ لینڈزکے زیر اہتمام بو زلے گرین وارڈ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی نو منتخب ممبر برطانوی پارلیمنٹ لئیم بیرن اور لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر سید شفیق شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر لیبر پارٹی کے قا ئدین ممبران و معاونین کونسلر محمد اخلاق ، کونسلر اعظمیٰ احمد ، سابق کونسلر اشفاق احمد شاکی ، سید نذیر حسین شاہ ، سید تصویر حسین شاہ ، فخر الاسلام ، محمد کبیر الدین ، حاجی محمد صادق آف چھترو ، حاجی فضل الہیٰ ، چو ہدری خادم حسین ، شفیق زمان غوری ، راجہ عبادت خان ، چو ہدری عارف کیروی ، محمد نصیر انصاری ، چو ہدری محمد اختر ، زاہد چو ہدری ملک لاء سو لیسیٹر ، ساجد یوسف ، میاں شاھد اقبال ، سید صغیر کاظمی ، ظہیر حسین ، سید عابد کاظمی ، چوہدری محمد فاروق ، محمد منیر ، چوہدری محمد رزاق ، چو ہدری شا ہجہا ں ، طا رق مرزا ، چو ہدری محمد ریاض ، راجہ مسعود ، محمد محمود ، چوہدری محمد ضیاء ، جاوید اقبال ، شہزاد حسین شاہ ، سید تصور نقوی ، چوہدری جنرل طا رق ، محمد علی ، و اجد ، ظفر داد ، راجہ لیاقت کیانی ، رضیہ طا رق ہدایت ، چو ہدری اشفا ق علی ، شفیق احمد ، جا وید اختر ، قمر خلیل ، حاجی رشید ، چوہدری الیاس ، ناصر جاوید ، چوہدری شکیل احمد ، ظہیر احمد ، فخر کا ظمی ، سید حسن شاہ ، چو ہدری ماجد مجید ، راجہ محمد افضال ، رفعت اللہ اوورکزئی ، زاہد خٹک ، محمد متین ، زاہد خٹک ، صائمہ ہارون اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ایم پی لئیم بیرن نے کہاکہ لیبر پارٹی کی مڈلینڈز سے اکثریتی فتح با شعور عوام کا جما عت پر بھرپور اعتما د کا اظہار ہے۔ قومی سطح پر ہمیں مایوسی کی ضرورت نہیں ہے عوام سے کیے ہوئے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ لا رڈ مئیر آف بر منگھم سید شفیق حسین شاہ نے کہاکہ اجتماعی سطح پر ملکی وقار اور تعمیر و ترقی کے لیے ہر فرد مشترکہ طور پر اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ بطور کونسلر عوام الناس نے مجھے دوبارہ کونسل ممبر منتخب کروا کر جس اعتما د اور محبت کا اظہا ر کیا ہے اس پر پورا اترنے کی پو ری کو شش کر وں گا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کے لیے ہمیں تمام ترسیاسی اور ذاتی وابستگیوں کو بالا طاق رکھتے ہوئے انفرادی سطح پر اپنی اپنی بساط اور ذمہ داری کے مطابق مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں رہنے والی تمام تر کمیونٹیز ہما رے لیے قابل عزت و احترام ہیں ہر ایک کو دوسرے کے کو تسلیم کرتے ہو ئے خوش اخلا قی اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چا ہیے تا کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور اسی طرح ایک مہذب اور پر امن معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آنے والا ہر لمحہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے جس میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ خود کو فعال اور بہتر بنایا جا سکتا ہے میٹنگ کے اختتام پر لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے فتح یاب ہونے والے ممبران پا رلیمینٹ اور مقامی کونسل ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔