نیویارک ……نیند کی کمی کسی بھی عمر میں ہو ذہنی سکون بربادکرنے ساتھ ساتھ کئی مسائل کا سبب بنتی ہے لیکن نوجوانی میں نیند سے منہ موڑناخطرناک امراض کا باعث ہوسکتا ہے۔
امریکا کی مشی گن یونیورسٹی اور بائیلور یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان خصوصاً موٹاپے کا شکار افراد کو ناکافی نیند سے کارڈیو میٹابولک کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔11 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں پر کیے جانے والے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی کمی کے شکار موٹے نوجوانوں میں کولیسٹرول اور بلڈپریشر و شوگر اوپر جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو بعد میں ان کے دل پر اثرانداز ہوتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے کے باوجود اگر نیند پوری نہ کی جائے تو صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔