ایمرجنسی ، ان ڈور اور آئوٹ ڈور شعبے بند ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ، ایف آئی آر کے اندراج تک ہڑتال جاری رکھیں گے :ڈاکٹرز
لاہور (یس اُردو ) احتجاج کے خلاف احتجاج ، زچہ و بچہ کے مرنے پر احتجاج کیوں کیا ، ڈاکٹر بھی احتجاج پر اتر آئے ۔ لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ڈاکٹرز نے دوسرے دن بھی ہڑتال جاری رکھی ، ایمرجنسی ، ان ڈور ، آوٹ ڈور بند پڑے ہیں ۔ لاہور کے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایک روز قبل زچہ و بچہ کے مرنے پر لواحقین کا احتجاج ڈاکٹرز کو گزرا ناگوار ، زچہ و بچہ کے مرنے پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام کیوں عائد کیا ۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث لیڈی ایچی سن ہسپتال کی ایمرجنسی ، ان ڈور ، آئوٹ ڈور دوسرے بھی بند رہے ۔ طبی سہولتوں کی بندش کے باعث مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ روز کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے ، ڈاکٹرز نے ایف آئی آر کے اندراج تک کام بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے