لاہور(ویب ڈسیک) ملتان روڈ تھانہ چوہنگ کی حدود میں گھریلو ملازمہ 15 سالہ ثنا کی لاش برآمد کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوہنگ کی حدود میں حجرہ شاہ مقیم کے جمشید نامی کی بیٹی لیڈی ڈاکٹر کے گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر ڈاکٹر حمیرا اور اس کے خواند جاوید
کو گرفتا کر لیا گیا ۔ملزموں نے لڑکی گھر والوں کو تاخیر سے آگاہ کیا ، جبکہ تین روز قبل لڑکی کے سیڑھیوں سے گرنے کا ڈرامہ کیا گیا، ورثا کے مطابق لڑکی کے جسم پر مبینہ تشدد اور دیگر نشانات پائے گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانے جمع کروا دی۔ ورثا کے مطابق ثنا کو زیادتی کے بعد تشدد کر کے مارا گیا، لڑکی کے خون آلود کپڑے بھی پولیس نے برآمد کیے۔ گھر کی مالکن ڈاکٹر حمیرا نجی ہسپتال میں گائناکالوجسٹ ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔