خاتون اول کا شاندار کارنامہ ۔۔۔۔ یتیم خانے کے دورے کے دوران ایک یتیم بچے کے حوالے سے ایسا اعلان کر دیا کہ پورے ملک میں دھوم مچ گئی ۔۔۔۔۔لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران آج لاہور میں واقع دارالشفقت پہنچیں، جہاں وہ بچوں کے ہمراہ دوپہر کا کھانا
کھائیں گی تاہم انہوں نے اس موقع پر ایک بچے کی بیماری کا سن کر علاج پر آنے والے تمام اخراجات بھی خود ادا کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ لاہور پر ہیں اور زمان پارک میں موجود ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ عمران بھی ان کے ہمراہ ہیں تاہم بشریٰ بی بی لاہور میں واقع دارلشفقت میں یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر پہنچ گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ عمران لاہور میں واقع دارالشفقت یتیم بچوں کیلئے کھانا لے کر آئیں ہیں اور ممکنہ طور پر وہ خود بھی یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھائیں گی اور وقت گزاریں گے ۔ بشریٰ عمران کو بچے بطور وزیراعظم کی اہلیہ دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں ۔ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انکی سہیلی فرح خان بھی موجود ہیں بشریٰ بی بی نے دارلشفقت کے مختلف
ڈپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا اوربچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے وزیراعظم کی زیر صدارت آج 4 بجے لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے تمام سیکرٹریز اور افسران شریک ہوں گے وزیراعظم کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی پنجاب میں جاری منصوبوں اور پولیس ریفارمز پر بھی بریفنگ دی جائے گی وزیراعظم کو تعلیم، قیمت اور صاف پانی پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے پشاور کا دورہ کرینگے ان کے ممکنہ دورہ کے لئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں پشاور کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کے علاوہ نئی منتخب ہونے والی کابنیہ سے بھی ملاقاتیں کریںگے صوبے میں 100 روزہ پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات معاشی صورتحال بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر اہم حوالے سے انہیں بریفنگ دی جائیگی ان کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وفاقی سیکرٹری فواد چودھری بھی ہونگے۔