لاہور کے علاقے شالیمار ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک پیداواری یونٹ پر چھاپہ مار کر 1500 کلو گرام مضر صحت سرخ مرچ اور ہلدی برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر کے مطابق شالیمار ٹاؤن کے علاقے میں ایک پیداواری یونٹ پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں اور مضرصحت رنگ کی مدد سے سرخ مرچیں اور ہلدی تیار کی جارہی تھیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1500 کلو گرام مضر صحت مرچیں قبضہ میں لیکر دو ملزمان کو حراست میں لے لیا اور پیداواری یونٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔