counter easy hit

لاہور:2 لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

`Lahore: 2 lady doctors arrest warrant

Lahore: 2 lady doctors arrest warrant

لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےجرح کے لئے پیش نہ ہونے پر 2 متاثرہ لیڈی ڈاکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدالت نے انہیں سوشل میڈیاکے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمےمیں بیانات قلم بند کرنے کےلئے طلب کررکھاتھا۔

انسداد ِدہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری اعظم نے کیس کی سماعت کی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے مؤقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات کی ترتیب متعین کرنا دہشت گردی عدالت کا اختیار نہیں۔

گواہوں کے بیانات پہلے قلمبند ہونے سے ملزم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے،اسی لئے متاثرہ ڈاکٹرز جرح کے لئے پیش نہیں ہو رہیں۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گواہوں کے بیانات کی ترتیب متعین کرنے کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت نے مزید سماعت انتیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website