counter easy hit

لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 25 افراد جھلس گئے

وحدت روڈ مصطفی آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے سے 25 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ وحدت روڈ پر ایک فوڈ کی دکان بنائی گئی تھی جس کا افتتاح آئندہ تین چار روز میں متوقع تھا۔

Lahore: 25 people were scorched from a gas cylinder explosion in the shop

Lahore: 25 people were scorched from a gas cylinder explosion in the shop

ملازمین کچن میں کام کر رہے تھے کہ گیس لیکیج کے باعث اچانک سلنڈر پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس سے چیخ و پکار شروع ہو گئی آگ نے قریب دکان میں جو چائنا سٹور کے نام سے مشہور تھی اور لگائے گئے شامیانوں تک آگ پہنچ گئی۔شامیانوں سے آگ نیچے بڑے پلاسٹک کے برتوں میں لگ گئی جس سے دھویں کے بادل دور دور تک دیکھے جا رہے تھے آگ لگنے سے برتنوں کی دکان میں بھی بھگڈر مچ گئی۔ آگ لگنے سے برگر پوائنٹ میں کام کرنے والے، برگر خریدنے والے افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی فائونڈیشن اور ریسکیو کی ٹیموں نے جناح ہسپتال پہنچایا۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے خوفناک دھماکہ ہوا پھر آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق یہ اتفاقیہ واقعہ ہے کوئی تخریب کاری نہیں ہے۔برتنوں کی دکان کے مالک صدیق کے مطابق آگ برگر والی دکان سے ان کی دکان تک آئی جس سے اس کی ساری جمع پونجی جل گئی ہے۔ اس کے لاکھوں روپے مالیت کے برتن جل گئے۔ زخمی افضل نے بتایا کہ وہ کچن کے پاس کھڑا تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، جبکہ بعد میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ جھلس گیا۔ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گیس لیکیج کی وجہ سے پھیلی۔ ز خمیوں میں ماجد علی، شہباز، رمیض، شبیر، روپر، سانول، سلیم، وہاب، مظہر، ارسلان، شکیل، سہیل ابوذر، ٓندیم، رحمان، امجد افضل علی، ابرار، عارف، ذوالفقار، ایوب، زمان شامل ہیں۔ جس میں سے زمان، ابوذر، مظہر اور سلیم کی حالت تشویشناک ہے۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان نے ملٹی نیشنل فوڈ چین وحدت روڈ میں آگ لگنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو1122کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر نے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈی سی او لاہور نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علا ج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website