counter easy hit

لاہور: جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

لاہور میں ملاوٹ کرنےوالا بڑا گروہ بے نقاب ہو گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلیں بنانے والی 3 فیکٹریاں پکڑلیں۔

Lahore: 3 factories were seized making fake bottles

Lahore: 3 factories were seized making fake bottles

حکام کے مطابق 35 ہزار لیٹر جعلی بوتلیں رمضان المبارک میں مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق کاروائی لاہور میں واقع جلوپنڈ میں خفیہ اطلاع پرکی گئی جہاں تین فیکٹریوں میں تمام معروف برانڈز کی بوتلیں تیارکی جا رہی تھیں۔

چھاپے کے دوران 6 ٹرکوں پر مشتمل 35 ہزار ڈیڑھ لیٹر والی بوتلیں برآمدکرکے فیکٹریاں سیل کردی گئیں، جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرواکے 3 افرادکو گرفتارکیا گیا۔ ڈی جی فوڈ کے مطابق فیکٹریوں کی تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ہے جبکہ مال خریدنےوالوں کی فہرست بھی تیار کی جا رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website