لاہور میں پولیس کا رحمان پورہ اور وحدت کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 30مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
Lahore: 30 suspects arrested in search operation
لاہور میں ایس پی اقبال ٹاون عادل میمن کا ڈولفن فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ رحمان پورہ اور وحدت کالونی کے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور 292 افراد کی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف پورے نہ ہونے پر 30مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ 2افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔