لاہور……پولیس کے مطابق کاہنہ کے محلہ میواتی میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر مبارک کے گھر داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں پراپرٹی ڈیلر مبارک، اس کی بیوی شریفاں، دو بیٹے نعمان اور نوشاد زخمی ہو گئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبارک کا کچھ افراد سے لین دین کا تنازع ہے۔ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔